کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستانعبدالقدوس بزنجو نے میاں محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلیں گے نو منتخب وزیراعظم ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان پر خصوصی توجہ دیں گے اور سی پیک میں بلوچستان کے حق کے تحفظ جنوبی پیکج پر عملدرآمد کے علاوہ شمالی بلوچستان پیکج کو بھی عملی جامع پہنائیں گے
وزیراعلی نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم وفاقی سطح پر ہر فورم میں بلوچستان کی نمائندگی میں اضافہ کرینگے وفاقی سطح پر صوبے کی نمائندگی میں اضافے سے بلوچستان کو سمجھنے میں مدد ملے گی
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام پر امید ہیں کہ ملک بھر کی سیاسی پارٹیوں کا یہ اتحاد ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گاانہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام امید رکھتے ہیں کہ صوبے میں وفاق کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار تیز ہوگی
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ سیاسی تبدیلی ملک و قوم کے لیے مبارک ثابت ہو وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام اور آئین و قانون کی بالادستی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جمہوری طریقہ سے انتقال اقتدار خوش آئند اقدام ہے ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ اور ملک کے بہترین مفاد میں نئی حکومت کے ساتھ ہمارا بھرپور تعاون رہے گا