کرونا وائرس کے ستائے عوام ٹڈی دل سے بے حال
کوئٹہ اور پنجپائی میں ٹڈی دل کے خلاف مہم چلائی جائے
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے اُٹھا رہی ہے۔
اس سلسلے میں کوئٹہ اور پنجپائی میں ٹڈی دل کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے اس وقت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تین چھوٹی مشینیں اسپرے کے لیے موجود ہیں جبکہ ایک بڑی مشین بھی پشین سے منگوائی جارہی ہے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے دو ٹیمیں اسپرے اور دو ٹیمیں سروے کے لیے بنائی گئی ہیں
اب تک نو ہزار ایکٹر کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ 304 ایکٹر اسپرے بھی مکمل کردیا ہے جبکہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں کاشت کاروں اور زمینداروں کے ساتھ مکمل رابطے اور مدد کیلئے ایک کنٹرول روم بنایا گیاہے تاکہ کاشتکاروں اور زمینداروں کو مطلوبہ مدد اور رہنمائی دی جاسکے
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈی سی آفس کوئٹہ کے کنٹرول روم کے اس نمبر 081-9202671 پر رابطہ کریں۔