توشہ خانہ ریفرنس ، زرداری احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا جس کے لیے وہ اسلام آباد پہنچے۔ فرد جرم کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوگئے جب کہ عدالت نے فرد جرم کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا جس کے لیے وہ اسلام آباد پہنچے۔

سماعت کے آغاز پر عدالتی عملے نے آصف زرداری کی طلبی کے لیے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو ہدایت دی جس پر فاروق نائیک نے سابق صدر کو فون کرکے عدالت میں پیش ہونے کا کہا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

سابق صدر کورونا سے بچاؤ کے لیے این 95 ماسک اور فیس شیلڈ لگا کر عدالت میں پیش ہوئے اور جیسے ہی وہ کمرہ عدالت میں پہنچے تو بلاول بھٹو نے پارٹی ورکرز کو عدالت سے باہر بھیج دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وکلا کے معاونین بھی باہر چلے جائیں، کورونا چل رہا ہے کچھ خیال کریں۔

بلاول کی ہدایت پر راجا پرویز اشرف، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.