اپوزیشن سے کرپشن کے سوا ہر چیز پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک اور جمہوریت کے لیے اپوزیشن سے ہر طرح کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے لیکن کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر سربراہی اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایوان میں قانون سازی میں مدد کرنے پر حکمران اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

‘ریپ کے ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں’

انہوں نے موٹر وے گینگ ریپ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ حادثہ ہوا ہے تو ہم سوچ رہے ہیں کہ اس کے لیے ایک قانون سازی کی جائے تاکہ ناصرف ہماری خواتین بلکہ بچوں کو بھی تحفظ ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ اس پر تین طرفہ کام کریں، اول چیز تو یہ کہ سیکس کرمنل کی رجسٹریشن کی جائے اور ان کا ڈیٹا بیس بنایا جائے کیونکہ دنیا بھر میں یہی ہوتا ہے اور دنیا کا تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ اس طرح کے مجرمان اپنے جرم کو دہراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مفرور مجرم پہلے بھی گینگ ریپ کر چکا ہے اور اسے سزا دی گئی تھی لیکن وہ عبرتناک نہیں تھی کیونکہ اس نے پھر یہی جرم کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

عمران خان نے کہا کہ یہ دو تو وہ جرائم ہیں جو رپورٹ ہوئے، بیچ میں ہو سکتا ہے کہ اس نے کتنے ہی ایسے جرم کیے ہوں جو رپورٹ نہیں ہو سکے اور ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمیشہ بہت کم تعداد میں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے جرائم کے خلاف قانون سازی کر رہے ہیں کہ انہیں عبرتناک سزائیں دی جا سکیں تاکہ وہ یہ کام کرتے ہوئے خوفزدہ ہوں اور اس کے لیے جلد ہم بل پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جرائم کو ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے اور اسی لیے ہم گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں تاکہ انہیں عدالت میں اس مجرم کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

‘ایف اے ٹی ایف نے بلیک لسٹ کیا تو ملک پر عالمی پابندیاں لگ جائیں گی’

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہماری حکومت کی وجہ سے نہیں آئے ہیں، یہ ہمیں وراثت میں ملا ہے اور سب کو یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ اس کی بلیک لسٹ میں آنے کا یہ مطلب ہے کہ پاکستان پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں ملک کا دنیا کے دیگر ممالک سے مالی معاملات منقطع ہو جاتے ہیں اور ہمارا ملک پہلے سے ہی مشکل حالات میں تھا اور زرمبادلہ کے ذخائر اس کا بڑا مسئلہ تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.