ایران کی امریکہ کو جوہری ہتھیار بنانے کی دھمکی

0

تہران  ایران کی امریکہ کو جوہری ہتھیار بنانے کی دھمکی،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کی تکنیکی طور پر جوہری بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اسے بنایا جائے یا نہیں، قطر ی ٹی وی کو انٹرویو میں کمال خرازی نے کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں ہم 60فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ہم آسانی سے 90فیصد افزودہ یورینیم تیار کر سکتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,745

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیرنے کہا کہ ایران کے پاس نیوکلیئر بم بنانے کے تکنیکی ذرائع ہیں لیکن ایران کی جانب سے اسے بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،ایران پہلے ہی 60 فیصد تک افزودگی کر رہا ہے جو تہران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت 3.67 فیصد کی حد سے کہیں زیادہ ہے، 90 فیصد تک افزودہ یورینیم جوہری بم کے لیے موزوں ہے۔

واضح رہے کہ یہ بات ایک ایسے موقع پر کی جب ایک دن قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل اور سعودی عرب کے اپنے چار روزہ دورے کے اختتام پر ایران کو ‘جوہری ہتھیاروں کے حصول’ سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.