کٹھ پتلی حکومت قبول نہیں : اس کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لیے تیار نہیں : مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں ناموس رسالتؐ، صحابہ کرام کی حرمت کو ماننے والے اور ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے یزید کی حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کیا، ہمبھی اس حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے، ہم نے پہلے بھی کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا جس پر میں شکر گزار ہوں، ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم بدترین دھاندلی سے بنی حکومت کو مان لیں، ہمیں لالچ و ترغیب دی گئی، ڈرایا دھمکایا گیا لیکن ہم نہ مرعوب ہوئے اور نہ لالچ میں آئے اور آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ ہمیں یہ کٹھ پتلی حکومت قبول نہیں اور ہم اس کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کا تاریخی جلسہ ہوا جس میں میاں نواز شریف کا خطاب ٹی وی پر نہیں دکھایا گیا لیکن ان کی گفتگو پر کچھ بڑوں کو اعتراض ہوا، کٹھ پتلی کو بوٹ پالش کرنے کا موقع ملا، جب کرتا ہے تو کوئی نہ کوئی غلطی کردیتا ہے، وہ کہنا چاہتا تھا کہ خواجہ آصف نے اسمبلی کی ممبر شپ کیسے حاصل کی اور یہ کہا کہ میں ہاررہا ہوں مجھے جتا دوں، عمران خان کو یہ خیال نہیں آیا کہ میں دھاندلی کا اعتراف کررہا ہوں، باجوہ صاحب آپ قابل احترام ہیں لیکن نادان دوستوں سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

فضل الرحمان نے کہا کہ چوری کے مینڈیٹ سے آئے ہوئے پہلے ہی بجٹ میں ملک کو خسارے میں لے آئے دوسرے میں بھی یہی حال ہوا، ملک معاشی طور پر تباہ ہوجائے گا تو اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکے گا، یہاں لوگ پاکستان کے تحفظ اور جمہوریت کی جنگ لڑرہے ہیں، ہم قربانیاں دے کر پاکستان بنانے والوں کے وارث ہیں آج بھی یہ سفر جاری رہے گا اور ہم پاکستان بچائیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.