لاہور مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عام انتخابات کےلئےپارلیمانی بورڈ کی منظوری دے دی، انتخابی مہم کی سربراہی خود کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عام انتخابات کےلئے پارلیمانی بورڈ کی منظوری دے دی ہے ، انتخابی مہم کی صدارت نوازشریف خود کریں گے،مسلم لیگ (نون) کی طرف سے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
پارلیمانی بورڈ میں چاروں صوبائی صدور، مریم نواز اور حمزہ شہباز شامل ہیں،پارلیمانی بورڈ ملک میں آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے درخواستیں طلب کرے گا تفصیلات دیکھنے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا۔