صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء انسانی المیہ ہے ، انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ ایک پریشان کن بات ہے، میری آئی جی اسلام آباد سے بات ہوئی ہے، وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

اسلام آباد” معروف صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء کا معاملہ، وزیر برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ ایک پریشان کن بات ہے، میری آئی جی اسلام آباد سے بات ہوئی ہے، وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور بہت جلد اس پر اپ ڈیٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

خیال رہے کہ معروف صحافی آج اچانک غائب ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی گاڑی مل گئی ہے، اہلخانہ نے لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ علاوہ ازیں صحافی مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر لاپتہ ہیں۔ اہلیہ کے مطابق مطیع اللہ جان نے انہیں آج صبح سکول چھوڑا تھا جس کی بعد ان کی گاڑی مل گئی ہے جس میں چابی لگی ہوئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.