موناکو کی شہزادی کی پیرس فیشن شو میں گھوڑے پر انٹری

لاہور : یورپی ملک موناکو کی شہزادی نے فرانس کے دارالحکومت میں ہونے والے فیشن شو کے سٹیج پر گھوڑے پر سوار ہوکر نیا سٹائل متعارف کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہونے والے فیشن برانڈ ‘چینلز‘ کے خصوصی ملبوسات کے شو کے دوران موناکو کی شہزادی 35 سالہ شارلٹ کاسی راگی گھوڑے پرسوار ہوکر سامنے آئیں۔ انتظامیہ نے شو کا آغاز ہی موناکو کی شہزادی شارلٹ کاسی راگی کی انٹری سے کروایا۔

شارلٹ کاسی راگی نے پہلے گھوڑے کو آرام سے پورے سٹیج پر کیٹ واک کروائی اور آخر میں تیزی سے گھوڑے کو دوڑاتی ہوئی سٹیج سے باہر چلی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.