چمن میں نامعلوم افراد کی پولیو ورکرز اور لیویزاہلکارپرفائرنگ

کلی محمد حسن ٹھیکیدارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار زخمی جب کہ پولیوورکرز محفوظ رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر لیویز زکاء اللہ درانی کے مطابق چمن کے علاقے کلی محمد حسن ٹھیکیدار میں نامعلوم افراد نے پولیوورکرز اور لیویز اہلکار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد لیویز اہلکار کا موبائل اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.