امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون کے فیصلے کو منسوخ کریں،چین

4

بیجنگ  چین نے امریکہ، برطانیہ اورآسٹریلیا سے علاقائی ممالک کی خواہشات کا احترام اورعلاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے سے بچنے کے لیے جوہری آبدوزکی تیاری میں تعاون کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نیان خیالات کا اظہارجمعرات کونیوز بریفنگ میں امریکہ-برطانیہ-آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

تینوں ممالک نے اپنے جوہری آبدوز تعاون منصوبے کے دفاع میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ئوکے معاہدے (این پی ٹی) کے فریقین کی 10ویں جائزہ کانفرنس میں متعلقہ ورکنگ پیپر جمع کرائے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان جوہری آبدوز تعاون کے اعلان سے بین الاقوامی برادری میں شدید تحفظات پیدا ہوئے ہیں ،چین نے بھی کئی مواقع پر اس کی مخالفت کا اظہار کیا ہے اورگزشتہ سال دسمبر میں این پی ٹی کی 10ویں جائزہ کانفرنس میں ورکنگ پیپر پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

ژائو نے مزید کہا کہ انڈونیشیا نے بھی 10ویں جائزہ کانفرنس میں ورکنگ پیپر پیش کیا ہے، جس میں جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کی تیاری میں اس تعاون سے پیدا ہونے والے جوہری پھیلا کے خطرات کے بارے میں کئی ایک خدشات کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ تینوں ممالک نے ابھی تک مختلف ممالک کے تحفظات کا سامنا اور انہیں دور کرنا ہے،تینوں ممالک چاہے کیسے بھی بحث کریں، وہ اس بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ سہ فریقی تعاون سے جوہری پھیلا کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور یہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (ئی اے ای اے) کے مقصد کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.