وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صدر لاہور چیمبر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

لاہور:   وزیراعلی پنجاب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں طارق مصباح الرحمان کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور صنعتکاروں و تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے، میرا دفتر آپ کے لئے ہمہ وقت کھلا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، لاہور چیمبر میں ون ونڈو آپریشن کے ماڈل کو انڈسٹریل سٹیٹس تک پھیلائیں گے، حج و عمرے کیلئے ٹور آپریٹرز کی سالانہ فیس ختم کرنے کا جائزہ لیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.