حکمران پی ڈی ایم اور ن لیگ کو پوری طاقت سے دبانے کی کوشش کرینگے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد : رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکمران پی ڈی ایم اور ن لیگ کو پوری طاقت سے دبانے کی کوشش کرینگے، خواجہ آصف پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں، ان کی گرفتاری جبر اور ظلم کا پیغام ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم نے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

دوسری جانب لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے، نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے، ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.