انڈیا کا اگنی 5 میزائل : یورپ و افریقہ تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ خطے پر کیا اثرات ڈالے گا؟

0

انڈیا نے بدھ کی شام کو مشرقی ریاست اوڈیشہ کے جزیرہ اے پی جے عبدالکلام سے جوہری صلاحیت کے حامل 5000 کلومیٹر کی رینج والے بیلسٹک اگنی 5 میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,738

انڈین میڈیا کی اطلاعات کے مطابق یہ ٹیسٹ ’نائٹ آپریشنل موڈ‘ میں کیا گیا جس میں میزائل کی پرواز کی رفتار اور سمت ’بہترین‘ تھی اور اس نے اپنے ہدف کو صرف 15 منٹ میں نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔

پانچ ہزار کلومیٹر کی رینج والا یہ میزائل کسی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کافی قریب ہے جس کی کم از کم رینج 5500 کلومیٹر ہونی چاہیے، اور اس ٹیسٹ کا مطلب ہے کہ یہ اب استعمال میں لانے کے لیے تیار ہے۔

چین کے ساتھ انڈیا کے موجودہ تعلقات کو نظر میں رکھتے ہوئے ماہرین اسے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.