کرپٹ شاہی خاندان محکمہ مال کے مال پر عیاشی کرتے رہے : فردوس عاشق اعوان

0

لاہور :   فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان اور ان کے حواری محکمہ مال کے مال پر عیاشی کرتے رہے، بزدار حکومت میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں کی ڈیجیٹل پیمائش اور نقشہ سازی کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں لاہور کی تمام بلڈنگز کی میپنگ اور نمبر الاٹ کئے جائینگے، بورڈ آف ریونیو نے سروے آف پاکستان کے اشتراک سے لاہور کے ڈیجیٹل نقشے پر کام کا آغاز کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر بلڈنگ کا رقبہ، مالیت اور اس کے مالک کی تفصیلات بھی ڈیجٹلائز ہوں گی، پراجیکٹ کی تکمیل پر پنجاب کے شہری علاقوں میں جائیداد کا خسرہ نمبر ختم کر دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.