ضلعی انتظامیہ متحرک کوئٹہ شہر میں شام کے وقت بھی صفائی شروع

0

رپورٹ۔۔۔ میروائس نعیم مشوانی

گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر بلدیات صالح بھوتانی,ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن فاروق لانگو کی جانب سے شروع کیے گئے رات کے وقت صفائی مہم کوئٹہ شہر میں زور شور سے جاری ہے جسکے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں کے بند نکاسی آب کی نالیاں کھولنے کے عمل کا آغاز بھی ہو گیاہے شہر کے رہائشی علاقوں میں بھی کوڑا کرکٹ اٹھایا جارہاہے

شہریوں نے میٹرو پولیٹن کے اقدام کی تعریف کی ۔ شہری محمد اکرم نے کہاکہ پہلی دفعہ کوئٹہ شہر کی صفائی کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس سے پہلے کسی دور میں بھی شام کے وقت کوئٹہ شہر کی صفائی نہیں کی گئی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

شہری اختر محمود نے بلوچستان 24 سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی اور خوبصورتی کے وجہ سے کوئٹہ شہر کو لٹل پیرس کے نام سے پہچانا جاتا تھا لیکن پچھلے ادوار میں کوئٹہ شہر کو نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے کوئٹہ شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا

لیکن نئے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن فاروق لانگو کے دن رات محنت اور خلوص کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ایک دفعہ پھر لوٹ رہی ہے

جبکہ اس حوالے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فاروق لانگو خود متحرک نظر آرہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.