عمران نیازی نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا ہے ‘ شہباز شریف

0

لاہور   مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کے لیے آج نئی مشکلات پیدا کرنے کی حماقت کی‘بدتہذیبی کانام آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوتا، عمران نیازی نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کے لیے آج نئی مشکلات پیدا کرنے کی حماقت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

انہوں نے کہا کہ بدتہذیبی کانام آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوتا، عمران نیازی نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں مراسلے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے ’امریکا‘ کا نام لیا اور پھر غلطی کا احساس ہونے پر رکے اور کہا کہ نہیں باہر سے ملک کا نام مطلب کسی اور ملک سے باہر سے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.