شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرا دیے

0

مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز  شریف نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرا دیے۔

وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 336 رکنی ایوان میں وزارت عظمیٰ کے لیے 169 ووٹ درکار ہیں جبکہ اتحادی جماعتوں کو 209 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں اور ایوان میں ان کے اراکین کی تعداد 91 ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل بروز اتوار 3 مارچ کو ہو گا جس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.