صدر کے ووٹ کیلئے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

0

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر کے ووٹ کے لیے ہم ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں ایم کیو ایم کے پاس بھی ہم ووٹ کے لیے جائیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت امپاور ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات سے متعلق ڈیمانڈ پنجاب کے لیے ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.