نواب اسلم رئیسانی نے کرونا وائرس کو تیسری جنگ عظیم قرار دے دیا

اس وائرس نے تمام ممالک کا سرکاری دورہ بھی کیا ۔

بلوچستان24

رپورٹ : مدثر محمود

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے کوروناوائرس کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام بھائیوں اور بہنوں اور سب لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے گھروں میں رہے محفوظ رہے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں تاکہ وائرس پھیلنے کاخدشہ نہ ہو
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کو  بائیولوجیکل وار فئیر کی تیسری جنگ عظیم قرار دیتا ہوں یہ کسی خفیہ قوت نے اس وائرس کو ریلیز کیا ہے اور اس کو ڈیزائن کرکے ریلیز کیا ہے اگر اس کو بغیر ڈیزائن کرکے ریلیز کرتے تو شاید اموات اور انفیکشن زیادہ ہوتی تھی
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ بین الاقوامی سازش ہیں اور اس وائرس میں مجھے کوئی اچھائی نظر نہیں آتی .
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ  اس وباء سے اور اس آفت سے ہمیں جلد نکل جائے کیونکہ یہ ہماری سیاست پہ اثر انداز ہو رہا ہے
اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارے قبائلی نظام پر اور ہماری معیشت پر بھی  اثر انداز ہو رہا ہیں ۔
لیکن ان سب کو ایک طرف رکھتے ہوئے میں یہ کہوں گا کہ ایک بین الاقوامی کمیشن تشکیل دی جائے اور اس مسلہ پر تحققات کرے کیونکہ اس وائرس کو برطانیہ میں بنایا گیا اور پھر امریکہ پہنچا وہاں سے امریکہ اور کینیڈا سے یہ چین بھی پہنچ گیا یعنی اس وائرس نے ان تمام ممالک کا سرکاری دورہ بھی کیا ۔
اور میں عوام سے  اپیل کرتا ہوں کہ وہ پہلے احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور اپنے آپ کو اس مہلک وائرس سے دور رکھے۔اور اپنے آپ کو اس سے محفوظ رکھیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.