سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

کراچی: سندھ حکومت نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنےکی منظور دی۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیر قانون اور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں میں بھی بھرتیوں پرپابندی کو ختم کرائیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے حوالے سے ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالر کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، منصوبے صاف پانی کی فراہمی اور واٹربورڈ کے انفرااسٹرکچر کو بہتربنانےکے لیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت کا 40 فیصد ورلڈ بینک ادا کرے گا جب کہ 40 فیصد اےآئی آئی بی اور 20 فیصد سندھ حکومت ادا کرےگی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ پرائمری اور جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول اساتذہ کی بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا، کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.