شہر اقتدار میں جرائم کی صورتحال ،اعلی پولیس افسران نے سر جوڑ لیے

0

آئی جی اسلام آباد نے پولیس کے اعلی  افسران کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار میں 2700 لگے سیف سٹی کیمرے کم پڑ گئے، جس کے بعد اجلاس میں مزید 2500 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ شہر اقتدار میں ہونے والے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ،سی پی او ہیڈ کوارٹرز ،ایس ایس پی آپریشنز سمیت تمام زون کے ایس پیز ،ڈی ایس پیز  نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,732

آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس پیز کو قبضہ مافیا ،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایات کی، اس کے علاوہ انہوں نے افسران کو اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات دیے۔وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

اجلاس میں افسران کو مذہبی اور سیاسی سرگرمیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات دیے گئے۔

 آئی جی اسلام آباد کو  گزشتہ نو ماہ میں جرائم کی شرح میں کمی کی رپورٹ پیش کی گئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.