12 سالہ بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا چچا ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کمسن بھتیجی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو کمسن بھتیجی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم مجیب کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اپنی ہی بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم مجیب اللہ نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔ ملزم فرار ہونے کے بعد علاقے ہی میں چھپ گیا تھا۔

پولیس نے موقع پر جائے وقوع کا معائنہ کیا تو شک پر بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ایم ایل او رپورٹ میں زیادتی کے بعد قتل کی رپوٹ مثبت آئی۔

عدالت نے ملزم کو 13 دسمبر تک پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.