ڈالر دو منہ بند رکھوں گا

مجھے ڈالر دو میں خاموش ہوجاؤں گا، علی زیدی کی آصف زرداری کو پیشکش

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

لاہور” پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی سے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کو روکا جاتا ہے تو آپ کیا کریں گے۔جس کا جواب دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں بکنے کے لیے تیار ہوں۔میں تو ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کہہ رہا ہوں کہ اگر مجھے کوئی خریدنا چاہتا ہے تو میں بکنے کے لئے تیار ہوں۔

علی زیدی نے کہا کہ میں اپنی قیمت بھی بتا دیتا ہوں مجھے ڈالرز چاہیے۔علی زیدی نے کہا کہ آصف علی زرداری حکومت کے خزانے میں 10 ملین ڈالر جمع کرا دیں تو میں چپ کرکے گھر چلا جاؤں گا۔علی زیدی نے کہا کہ مجھے ایک روپیہ نہیں چاہیے یہ سب حکومت کے خزانے میں جائے گا۔آصف علی زرداری نے جس حساب سے ملک کو لوٹا ہے،اس حساب سے تو یہ بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کہاہے کہ عزیربلوچ کی ایک رپورٹ اور ہے جس پر کسی کے دستخط نہیں، سندھ حکومت کہتی تھی یہ رپورٹس پبلک کرنا قومی سلامتی کیخلاف ہے،عزیر بلوچ کی 3جے آئی ٹی رپورٹس ہیں، جن میں سے ایک پرکسی کے بھی دستخط نہیں ہیں جبکہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی پر بھی2 دستخط نہیں ہیں پیپلزپارٹی والے اسے بھی نہیں مانتے۔
خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے بتایا.

کہ اکتوبر2017میںدبئی سے گھر آیا تو مجھے ایک لفافہ ملا جس پر لکھا تھا بیسٹ آف لک،لفافے میں مجموعی طور پر 5 جے آئی ٹی رپورٹس تھیں،جن میں3عزیر بلوچ اور2 نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس تھیں۔انہوں نے کہاکہ عزیرکی جو جے آئی ٹی رپورٹ میرے پاس ہے سپریم کورٹ اس کی تصدیق کرے گی، میں معاملے کو سپریم کورٹ لے کر جائوں گا اور منطقی انجام تک پہنچائوں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.