نوشہرہ: 14 پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ملزمان نے خاتون اہلکار کو قتل کر دیا

0

نوشہرہ اکبرپورہ کے گنجان آباد علاقے علی شاہ میں ایلیٹ پولیس فورس کی لیڈی کانسٹیبل کو ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ اور پولیس کے سامنے مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ نجم الحسنین کے مطابق واقعہ میں ایلیٹ پولیس کی لیڈی کانسٹبل صفیہ خان موقع پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کی چھوٹی بہن نیلم خان شدید زخمی ہو گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیاگیا۔ شدید زخمی نیلم خان کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔ جو کہ مقتولہ کی بہن ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ نجم الحسنین نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ انسپکٹر بصیر خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیااور لائن حاضر کردیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ نے ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ انسپکٹر بصیر خان سمیت 14پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.