شاہین شاہ تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 10 رینکنگ والے دوسرے بائولر بن گئے

لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹس میں موجودہ ٹاپ ٹین رینکنگ رکھنے والے دوسرے بولر بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں شاہین آفریدی چار درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔مارچ کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ بابر اعظم بلے بازوں کی رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی آئی پلیئر آف دی ایئر 2021محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔پاکستان کے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈتینوں فارمیٹس میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,949

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں اور شاہین آفریدی ٹیسٹ میں چوتھی، ون ڈے میں ساتویں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں دسویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم پہلے، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرام دوسرے، پاکستان کے محمد رضوان تیسرے ،انگلینڈ کیڈیوڈ ملان چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے پانچویں نمبر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹے،جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ساتویں ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل آٹھویں ، سری لنکا کے پتھم نسانکا نویں اور بھارت کے لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔بولنگ کی کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے، ایڈم زیمپا چوتھے، افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر موجود ہیں۔سری لنکا کے ونندو ہسارنگا چھٹے، جنوبی افریقا کے اینرچ نورکیا ساتویں، افغانستان کے مجیب الرحمان آٹھویں، بنگلا دیشن کے نسوم احمد نویں اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.