خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں میں پرائمری سے مڈل تک سکول بند کرنے کا اعلان

0

پشاور :  صوبائی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے گرم علاقوں میں تمام پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم ونٹر زون میں سکول کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق ونٹر زون کے کچھ گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں بھی پرائمری سے مڈل تک سکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ونٹر زون کے گرم علاقوں اور یونین کونسلز کو نوٹیفائی کریں گے۔

نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ سرد علاقوں میں تمام درسگاہیں کھلی رہیں گی۔ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.