کورونا کا خاتمہ شاید کبھی ممکن نہ ہو: عالمی ادارۂ صحت کی تنبیہ
اگر ویکسین بن بھی جاتی ہے تو وائرس پر قابو پانےکے لئے انتہائی بڑے پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہوگی۔
بلوچستان24ویب ڈیسک
عالمی ادارہِ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے کہ کووڈ 19 کبھی بھی ختم نہ ہو
ادھر اقوامِ متحدہ نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے ساتھ ساتھ دنیا میں ذہنی صحت کا بحران بھی جنم لے رہا ہے اور اس کی وجہ کئی ممالک میں ذہنی امراض کے علاج پر عدم توجہ ہے
ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالات کے شعبے کے ڈائریکٹر مائیکل رائن نے کورونا کے بارے میں یہ خدشہ بات بدھ کو جنیوا میں ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیا
یہ بھی پڑھیں
انھوں نے کہا کہ ‘ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس ہماری کمیونٹی میں ایک اینڈیمک بن جائے اور ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس کبھی ختم نہ ہو
دنیا میں مئی کے وسط تک تین لاکھ کے قریب افراد کوورنا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 43 لاکھ سے زیادہ ہے
دنیا بھر میں کوورنا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی 100 سے زیادہ کوششتیں جاری ہیں مگر ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ کبھی نہ بن سکے گی۔ مائیکل رائن کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین بن بھی جاتی ہے تو وائرس پر قابو پانےکے لئے انتہائی بڑے پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہوگی۔
 			 
