پنجاب میں باکسنگ کے مقابلے جاری

جولائی تک جاری ر ہنے والے ایونٹ میں بچے، بوڑھے اور جوان باکسرز کی شرکت سے آئیڈیا سپر ہٹ ہو گیا

0

بلوچستان 24 ویب ڈیسک

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب باکسنگ شیڈو کے مقابلے جاری ہیں۔ 20 جولائی تک جاری ر ہنے والے ایونٹ میں بچے، بوڑھے اور جوان باکسرز کی شرکت سے آئیڈیا سپر ہٹ ہو گیا۔
اس حوالے سے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شرجیل بٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران شیڈو باکسنگ کا اہتمام اور اس کا فروغِ عام بہت اچھا اقدام ہے۔

ویڈیوز کے ذریعے ایونٹ میں شریک ہونے والے ہر عمر کے باکسرز نے ایونٹ کو مقبولِ عام کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پیر تک جاری رہنے والے باکسنگ شیڈو مقابلوں نے سپورٹس لورز میں نئی جان پیدا کر دی ہے۔ سیکرٹری پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آتے ہی اسی جوش و جذبے سے باکسنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.