پاکستان میں بھی فوڈ کی ڈیلیوری ڈرون کے ذریعے کی جائے گی

0

لاہور : ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے روز کوئی نہ کوئی نیا انقلاب دیکھنے کو ملتا ہے جبکہ ٹیکنالوجی نے انسان کی زندگی کو پر آسائش اور جدید بنادیا ہے ۔اسی سلسلے میں اب پاکستان میں بھی فوڈ کی ڈیلیوری ڈرون کے ذریعے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

آن لائن کھانا فراہم کرنے والی نجی کمپنی نے خصوصی ڈرون طیارے سے کھانے کی فراہمی کے آزمائشی مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

ڈرون کی آزمائشی سروس ایف 9 پارک اسلام آباد میں سرانجام دی گئی۔ اس سلسلے میں پارک کے ایک کونے پر ریسٹورنٹ سے اڑھائی کلو وزنی کھانے کا آرڈر وصول کیا اور ڈرون کے سٹوریج بیگ میں رکھ دیا۔ اس پیکیج کو پھر ڈرون کے ذریعے پارک کے دوسرے کنارے پر پہنچایا گیا جہاں دوسرے رائیڈر نے اسے وصول کیا اور فلاحی ادارہ کی جانب سے مدعو بچوں میں کھانا تقسیم کیا ۔

فوڈ ڈیلیوری کمپنی کی جانب سے مستقبل میں اس جدت انگیز ٹیکنالوجی کے استعمال کا واضح مطلب ہے کہ طویل فاصلے پر کھانے کی ڈیلیوری زیادہ تیز رفتاری سے ممکن ہوسکے گی۔ خاص طور پر دور دراز اور منسلکہ علاقوں میں رہائش پذیر صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ ان کے پاس مقامی سطح پر فوڈ آؤٹ لٹس کے محدود آپشنز تھے، لیکن اب ڈرون ڈیلیوری کی بدولت وہ شہر کے مرکزی مقامات سے بھی کھانے کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.