لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی کے تقرر کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی

0

لاہور لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی والڈ سٹی کے تقرر کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری ضیاالدین کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈی جی والڈ سٹی کے عہدے پر کامران لاشاری کے تقرر کو چیلنج کیا گیا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,734

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت عالیہ کے روبرو درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ کامران لاشاری 70 سال سے زائد العمر ہیں،وہ 2012 میں مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے اور انکو کنٹریکٹ پر والڈ سٹی کا پہلا ڈی جی لگا دیا گیا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ کامران لاشاری کے کنٹریکٹ کی مدت 2021 میں ختم ہو گئی لیکن اس میں توسیع کی جا رہے ہے جو قانون اور اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی منافی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.