محمد یوسف کی بابر اعظم کی اننگز کی کھل کر تعریف

گال  پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے سری لنکا کے خلاف کپتان بابر اعظم کی شانداراننگز کی کھل کر تعریف کی۔

گال سے جاری بیان میں کوچ محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم نے دبا میں اچھی اننگزکھیلی، کپتان جس انداز میں ٹیل اینڈرز کو لے کر چلے وہ قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

انہوں نے کہا کہ کافی عرصے بعد بھرپورجذبے کے ساتھ کھیلی گئی اننگز دیکھی، نسیم شاہ بھی بہت جذبے سے کھیل رہے تھے،بیٹنگ کوچ نے مزید کہا کہ پانچ آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم سے کوئی پیغام نہیں بھیجا، بابر کپتان ہے مسیج بھیجنا اچھی بات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ دوسری اننگز میں سری لنکا کو جلد از جلد آوٹ کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.