بلوچستان: نواب اسلم رئیسانی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

بلوچستان24ویب ڈیسک

تفیصلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اپوزیشن ارکان کو ساتھ لیکر چلنے میں سنجیدہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ریڈ زون میں اپوزیشن ارکان کے دھرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بلوچستان کے بجٹ اجلاس کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ حکومت نے بجٹ میں بلوچستان کے عوام کو نظر انداز کیا ہے اپوزیشن کے حلقوں میں غیر منتخب لوگ مداخلت کررہے ہیں اور ان کے کہنے پر تقرریاں و تبادلے کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,949

صوبے میں بے روزگاری عام ہے صوبائی حکومت نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ خالی آسامیوں پر امیدواروں کے انٹرویوز لیکر ایک ہفتے بعد انٹریو منسوخ کردیئے جاتے ہیں ، امیداوروں کو تقرر نامہ جاری کرکے انہیں دوبارہ گھر بھیجا جارہا ہے

ایسے میں صوبے کی بہتری کیلئے ہمیں کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے ارکان اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کررہے ہیں ہم نے نہ تو سٹرک بند کی نہ کسی کو پتھر مارا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.