تحریک انصاف کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ووٹ دیں گے ، احسن اقبال

0

لاہور  مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بھی عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں ووٹ دیں گے ، پی ٹی آئی کے بہت سے ایم این اے ہمارے ساتھ ہیں، ان شااللہ تحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,734

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئے روزبجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاجاتا ہے، پی ٹی آئی ارکان ناقص حکومتی کارکردگی پر آئندہ انتخابات میں جانیکے لیے پریشان ہیں، تمام ارکان پارلیمنٹ سے عوام یہی پوچھتے ہیں کہ حکومت کب جائیگی؟ دوران گفتگو احسن اقبال نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا اور عوام کا بھلا چاہتی ہے تو استعفی دیدے، عمران خان کی آج بھی دھرنے والی تقریر ہی ہوتی ہے، آپ یہ سوچیں کہ عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے،عوام کا سوال ہے کہ ہم کب اس حکومت کو گھربھیج رہے ہیں؟ پی ٹی آئی اپنے ووٹرزکوکوئی وضاحت نہیں دی سکے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کیکارکن بھی حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، حکومت ہر میدان میں شکست کھا چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.