ایکریڈیٹڈ اینڈ کوالیفائیڈ کراٹے کوچز کورس کامیابی سے اختتام پذیر۔

کوئٹہ۔
پاکستان کراٹے فیڈریشن کا ملک بھر میں کوچنگ کا تربیتی پروگرام جو کہ 16 تا 18 دسمبر تک کوئٹہ میں جاری رہنے کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔
اس کورس میں کل 51 مرد و خواتین کوچز نے حصہ لیا، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایوب سپورٹس کمپلیکس کے انڈور ہال میں منعقدہ اس سہ روزہ کورس کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری امور نوجوانان، کھیل و ثقافت میر عمران گچکی تھے جنہوں نے کوچز میں اسناد اور کورس ڈائریکٹرز تمغہ امتیاز فرمان احمد خان، صدارتی ایوارڈ یافتہ خالد نور، قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان و غلام علی کو کیش پرائز سے نوازا
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

اس موقع پر پاکستان کراٹےفیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ملک افضل اعوان، بی او اے کے سیکریٹری شیر محمد ترین، پیٹرن بی کے اے نصیب آغا، صدر بابر اقبال و دیگر موجود تھے، مہمان خصوصی میر عمران گچکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وہ خطہ ہے جس نے ہمیشہ ملک کو ہونہار کھلاڑی و کوچز دئیے، کھیل خصوصاً کراٹے میں بلوچستان انتہائی مالا مال ہے جس کا ثبوت قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ ہمارا فخر ہیں جب ہم آپ سے ملتے ہیں تو ہمارا سینہ چوڑا ہو جاتا ہے، چیئرمین پی کے ایف محمد جہانگیر نے شدید سردی کے باوجود کامیاب کورس میں شرکت پر کوچز اور بہترین انعقاد پر منتظمین اور کورس ڈائریکٹرز کو شاباشی دی کہ اتنے سخت حالات میں کورس کا کامیابی سے اختتام پذیر ہونا بذاتِ خود ایک بڑی بات
،
انھوں نے کہا  کراٹے کو مزید فروغ دینے اور کوالیفائیڈ کوچز تیار کرکے سامنے لانے کیلئے جو پروگرام شروع کیا گیاہے انشاءاللہ مستقبل میں اسکے مثبت نتائج نکلیں گے تمغہ امتیاز سینسی فرمان احمد خان، قومی کراٹے ٹیم کوچ شاہ محمد شان اور صدارتی ایوارڈ یافتہ و کے پی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد نور کوچنگ کے حوالے بہت معتبر نام ہیں جنکی کاوشیں قابل تحسین ہیں، آخر میں مہمانِ خصوصی سیکریٹری کھیل و ثقافت و امور نوجوانان نے کورس کے شرکاء میں اسناد جبکہ کورس کے ڈائریکٹرز کے لیے کیش انعام کا اعلان کیا۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.