27 سال سے مٹھائی نہیں کھائی : جان ابراہم

بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 27 سال سے مٹھائی نہیں کھائی۔

جان ابراہم اداکارہ شلپا شیٹھی کے فٹنس شو ’شیپ  آف یو ‘ میں مہمان بنے جس دوران انہوں نے فٹنس کے حوالے سے   مختلف انکشافات کیے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,949

دوران شو جان ابراہم نے بتایا کہ انہوں نے 27 سال سے مٹھائی نہیں کھائی اور  اپنی پسندیدہ مٹھائی کے ایک کتلے کوبھی ہاتھ نہیں لگایا۔

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے آغاز میں ہی چینی چھوڑ دی تھی کیوں کہ چینی سے زیادہ کچھ خطرناک نہیں، اگر سگریٹ سے زیادہ کچھ خطرناک ہے تو وہ چینی ہے۔

جان ابراہم نے ایک اور انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 18 برسوں میں صرف 3 بار چھٹیاں لیں،اس کے باجود جان ابراہم اس عمل کو  وہ درست قرار نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے کام سے ایک وقفہ لینا چاہیے کیوں کہ یہ سب بہت بورنگ ہے جو انہوں  نے کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.