کراچی عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ریما خان سے مشابہہ قرار دیا۔ عائزہ خان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کا خیال کچھ اور ہی ہے انہیں ریما خان اور اسرابیلگچ کے درمیان کیا جانے والا موازنہ زیادہ پسند نہیں آیا۔ ایک خاتون نے کہا دو فنکاروں کا آپس میں موازنہ کرنا انتہائی بدترین چیز ہے ۔ یہ دونوں اپنی اپنی جگہ خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔ کچھ لوگوں نے تو عائزہ خان کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غصے میں انہیں نابینا قرار دے دیا اور کہا کہ عائزہ خان کو اپنی آنکھیں چیک کر انی چاہئیں۔