بلین سونامی ٹری کرپشن کی نزر ، 20 آفیسرز ملوث پائے گئے

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

پشاور: بلین ٹری سونامی منصوبے میں خردبرد اور بےقاعدگیوں پر محکمہ جنگلات کے 2 سب ڈویژنل

فارسٹ آفیسرز سمیت 20 اہلکاروں کو جرمانے اور سزائیں دے کر ان سے ایک کروڑ 96 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

 موصول دستاویز کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے میں خردبرد اور بے قاعدگیوں پر سزا پانے

والوں میں 2 سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرز، ایک فارسٹ رینجر 3 ڈپٹی فارسٹ رینجر ، 2 فارسٹرز 11

فارسٹ گارڈز اور ایک کلاس فور ملازم شامل ہے جب کہ اہلکاروں سے ایک کروڑ 96 لاکھ روپے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

وصول کرلیے گئے۔

دستاویز کے مطابق سزا پانے والوں نے بنوں اور کوہاٹ میں مطلوبہ تعداد میں پودے نہیں لگائے جب

کہ ہزارہ میں کم تعداد میں پودے لگا کر خزانے سے زیادہ پیسے وصول کیے گئے۔

محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو انکریمنٹ روکنے کی سزا اور وارننگز بھی دی

گئیں جب کہ سزائیں 15 انکوائریاں مکمل ہونے پر دی گئی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.