کوئٹہ جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی، صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالاحد کبدانی، نائب امیر مولانا محمد حیات، نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی، صوبائی سرپرست مولانا خدائینظر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی، جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمدحسنی، سرپرست مولانانعمت اللہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی، صوبای سالار عبدالولی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی وغم خواری اور روحانی تربیت کا مہینہ ہے انسانوں کے درمیان خیر خواہی اور دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا مہینہ ہے
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک انسانیت سے ہمددری اور غریبوں سے محبت کا درس دیتا ہے خلق خدا کی محبت اور ان کی خدمت سے ہی اللہ رب العزت سے خصوصی رشتہ استوار کیا جا سکتا ہے۔ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ رمضان المبارک کی برکتوں سے مستفید ہو اور اللہ کی رضا کے لیے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے پیش نظر اپنے مستحق بھائی، بہنوں کی روزمرہ ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے انہیں بھی رمضان المبارک کی خوشیوں میں شریک رکھے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اور رمضان المبارک کا آپس میں گہرا تعلق ہے
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق وباطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے ۔اور انسانیت اسکی آیاتوں میں فکرکریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے نصیحت حاصل کریں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں کی لمحہ لمحہ قیمتی ہے اس سے بہیودہ فحش اور لغویات میں نہیں گزارنا چاہیے گیم شوز اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامات سے اجتناب کرے اور حکومت بھی ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائے۔