شعیب ملک کا زمبابوے کیخلاف ناکام قومی ٹیم انتظامیہ پروار

لاہور زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں ناکام قومی ٹیم انتظامیہ پر شعیب ملک نے کاری وار کرتے ہوئے نشاندہی کردی کہ گرین شرٹس کو کرکٹ کی سمجھ رکھنے والے انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے ۔شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس بات کی وضاحت کردی کہ کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کو تمام فیصلے خود کرنے ہوں گے جبکہ حالات سے ناواقف فیصلہ ساز تحمل کے ساتھ ایک طرف ہو کر بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ ٹیم کے متعلق فیصلے بابر اعظم اور محمد وسیم کی ذمہ داری ہے ۔شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستانی ٹیم کو بڑی شدت کے ساتھ ایک انٹرنیشنل وائٹ بال کوچ کی ضرورت ہے جو کرکٹ کے بارے میں گہرائی کے ساتھ جانتا ہو اور نہ صرف کپتان کی نشوونما میں اپنا کردار ادا کرے بلکہ آنے والے وقت کیلئے کھلاڑیوں کے ذہن شفاف بنائے کیونکہ بے خبر فیصلہ ساز قومی ٹیم کیلئے ہرگز مفید نہیں ہیں۔آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی گزشتہ برس ستمبر میں کرنے والے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ایک ایسے دور میں جب پاکستانی کرکٹ کی بقا خطرے میں اور ٹیم انتظامیہ میں شامل افراد پسند اور ناپسند پر انحصار کر رہے ہوں تو پھر قوم کی حیثیت سے کیا توقع کی جا سکتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ پہلو کہ جب کپتان کو اپنے فیصلے بھی نہ کرنے دیئے جائیں تو پھر اس قسم کے حالات تو دیکھنا ہی ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.