بابراعظم اور فخر زمان عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور : قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بیٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ؐ میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں یوٹیوبر کو بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ؐ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ پہنچنے کی اطلاع دی۔ شیئر کی گئی تصویر میں فخر زمان کو مسجد نبوی ؐ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.