پی ٹی آئی رہنما کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا عندیہ

ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کام نہیں کر پا رہے، لوگوں سے نوکریوں کے وعدے بھی پورے نہیں ہو سکے،

0

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

لاہور”
رہنما پی ٹی آئی راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کام نہیں کر پا رہے، لوگوں سے نوکریوں کے وعدے بھی پورے نہیں ہو سکے، جس طرح ہماری اس حکومت میں تذلیل ہو رہی ہے، میں استعفیٰ دینے پر بہت سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔

اینکر فیصل عباسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس پر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مشاورت کر رہا ہوں اور ان سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتی جا رہی ہے، فواد چوہدری کے بیانات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تقسیم دیکھنے میں آ رہی ہے۔

جبکہ اس سے پہلے بھی راجہ ریاض پی ٹی آئی سے ناراضگی اور کارکردگی کے حوالے سے بات کر چکے ہیں۔

اس سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں ہم سے بہت برا سلوک ہوگا، عوام پی ٹی آئی سے سخت ناراض ہے، عمران خان کے پاس اتنی بڑی سپورٹ تھی، پھر بھی یہ صورتحال ہے، ہم روز اپنے ڈیرے پر بیٹھتے ہیں ہمیں معلوم ہے لوگ کتنا ناراض ہیں۔

یہ گفتگو بھی انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بیٹھ کر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پٹرول نہ ملنے کے ذمہ دارغیرمنتخب افراد ہیں،جن سے کوئی پوچھ نہیں رہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.