کھلے دودھ سے متعلق بڑا انکشاف

0

ایک ملک گیر تازہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دستیاب 92 فیصد کھلا دودھ بنیادی معیار پر پورا نہیں اترتا۔

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام کھلے دودھ کے معیار اور تحفظ کے بارے میں کیے گئے ملک گیر سروے سے پتا چلا کہ 92 فیصد کھلا دودھ غیر معیاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,733

سروے کے نتائج کے اعلان کیلئے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران  بتایا گیا کہ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 54 فیصد کھلے دودھ کے نمونے انسانی استعمال کیلئے غیر موزوں ہیں۔

سروے کیلئے عالمی ادارے نیلسن نے ملک کے 11 بڑے شہروں سے نمونے حاصل کیے، سردیوں اور گرمیوں کے موسموں میں کھلے دودھ کے 1206 نمونے حاصل کیے گئے تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.