فواد عالم انجرڈ کپتان بابراعظم کی کمی پوری کرنے کو تیار

ماؤنٹ مانگانوئی قومی بیٹسمین فواد عالم کیویز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں انجرڈ کپتان بابر اعظم کی کمی پوری کرنے کیلئے تیار ہیں جن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اے ٹیم کیخلاف ٹور میچ میں سنچری بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوا اور وہ اپنا موثر کردار نبھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔فواد عالم کے مطابق بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں جن کی ٹیم میں موجودگی اہمیت رکھتی ہے تاہم ان کی نہ ہونے سے دیگر بیٹسمینوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے یہ سنہری موقع دیا ہے تو کوشش ہوگی کہ پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں اہم کردارادا کیا جائے ۔دوسری جانب لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی موقع ملنے پر ساتھی فاسٹ بالرز کے مددگار بننے کیلئے تیار ہیں جن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ناسازگار ماحول میں اسپن بالرز کیلئے زیادہ مواقع نہیں ہوتے لیکن اچھی لائن اور لینتھ پر بالنگ کر کے انہیں کسی بھی قسم کی کنڈیشنز میں وکٹیں مل سکتی ہیں لہٰذا انہوں نے بھی اسی پہلو پر نگاہ رکھی ہوئی ہے ۔لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ کیوی اے ٹیم کیخلاف سائیڈ میچ میں مجموعی طور پر پانچ وکٹیں لینے کے بعد انہیں ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی کی توقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حریفوں کو اکسانے اور غلطیاں کرانے کیلئے انہیں اپنی لائن اور لینتھ پر توجہ رکھنا پڑے گی اور انہوں نے یہی مشورہ ٹیسٹ کیپ کے منتظر ظفر گوہر کو بھی دیا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.