عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، عمران خان کا صحافی کے سوال پر جواب

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے۔

اڈیالا جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں، ان کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہورہا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے وکلا پیش نہیں ہو رہے گواہوں پر جرح سے مسلسل التوا مانگا جارہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر وکلا الیکشن مہم میں ہیں، کیسز بھی بہت زیادہ ہیں کیسے پیش ہونگے؟ ہماری انسانی حقوق سےمتعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے، اس کو نہیں سنا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

صحافی نے سوال کیا کہ آپ صدر مملکت سے انسانی حقوق کی درخواست کے بارے میں کیوں نہیں بات کر رہے؟ عمران خان کا کہنا تھاکہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میں 6 ماہ سے جیل میں ہوں، میری پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ہمارا حق چھینا جارہا ہے، ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کرسکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.