وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاش ہمیں کسی کے پاس جاکر مانگنا نہ پڑتا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، بیٹیاں ملکی ترقی میں بھرپور طریقے سےحصہ لے رہی ہیں، اس بات سے حوصلہ ملتا ہےکہ قوم کی بیٹیاں کس طریقے سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وژن نہ ہو تو سونا بھی ریت بن جاتا ہے، ہمارے بچے پوچھتے ہیں کہ 75سال بعد قائد کا پاکستان کہاں کھڑا ہے.