سرفرازکو سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر کپتانی سے ہٹایا گیا: نعمان نیاز

0

معروف اسپورٹس صحافی اور کرکٹ اینالسٹ ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز  احمد کو سیاسی اثر و  رسوخ کی بنا پر  پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا۔

نعمان نیاز نے دعویٰ کیا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ تھی کہ  انھوں  نے ورلڈکپ 2019 کے میچ میں بھارت  کو پہلے بیٹنگ دی تھی۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کے مطابق بابراعظم کو یہ سوچے بغیر کپتانی  دی  گئی کہ ان میں قیادت کی صلاحیتیں اور تجربہ نہیں ہے۔

کرکٹ اینالسٹ کے مطابق’ بابراعظم کی کپتانی میں ٹیم میں اتحاد اور ڈریسنگ روم کا ماحول مثالی ہوگیا تھا، پچھلی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم اور رضوان کو آرام کرکے افغانستان کیخلاف سیریز میں شاداب خان کو کپتان بنا دیا ، اس کے بعد پہلی دفعہ ٹیم میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں مان لیتا ہوں کہ ٹیم سلیکشن کے دوران بابراعظم کی نیت خراب نہیں ہوگی لیکن بابر کسی اور کو اپنے کمفرٹ زون میں نہیں آنے دیتا، مجھے نہیں سمجھ آتا کہ  مسٹری اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں کیوں نہیں کھلایا گیا؟ کیا میں یہ سمجھوں کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ اگر ابرار احمد پرفارم کرتا تو شاداب کی جگہ ٹیم میں ختم ہو جاتی؟

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.