انڈر 19ایشیا کپ کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے کا امکان

دبئی انڈر 19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچ آفیشلز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بنگلا دیش اورسری لنکا کا میچ ختم کردیا گیا جس کے بعد ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ بنگلا دیش اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

دونوں سیمی فائنلز جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔انڈر 19ایشیا کپ میں گروپ بی کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف بنگلا دیش کی اننگز کے 32 اوورز ہوئے تھے کہ کھیل روک دیا گیا اور چند منٹ بعد میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ایشین کرکٹ کونسل نے تصدیق کی کہ دو میچ آفیشلز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے میچ میں شریک تمام افراد کے دوبارہ پی ایس آر ٹیسٹ ہوں گے۔

گروپ بی میں بنگلادیش پہلی اور سری لنکا دوسری پوزیشن پر رہا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے جب کہ بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 30 دسمبر کو ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.