وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

کراچی  وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی بولنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایکسپوٹوئنٹی ٹوئنٹی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی ہے جس میں شنیرا اکرم کو ٹینس بال سے دائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

وسیم اکرم نے فینزکو مخاطب کرتے ہوئے مذاق میں لکھا ایک نئی بولرمل گئی ہے جسے اگلے پی ایس ایل ڈرافٹ میں ہونا چاہیے، آپ کی کیا رائے ہے؟جواب میں مختلف دلچسپ ردعمل سامنے آرہے ہیں، بعض صارفین نے شنیرا کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیاہے۔ ایک من چلے نے ان کا موازنہ پی ایس ایل ڈرافٹ سے کرتے ہوئے لکھاہے کہ یہ ان سے تو بہتر ہے جنہیں اس بار آپ نے ڈرافٹ میں لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.