برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسرمہرین بلوچ سری لنکن باکسر سے ہار گئیں ۔مہرین بلوچ نے بتایا کہ ہارنے کا افسوس ضرور مگر یہ خوشی ہے کہ تین راؤنڈز مقابلہ کیا جس میں سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔
انہوں نے کہا کہ اگلی بار ضرور جیتوں گی، یہی سوچ کر باکسنگ شروع کی کہ کھیل کے بارے میں عوامی تاثر تبدیل کروں۔